ایران میں کالعدم مجاہدین خلق کے 2 ارکان کو پھانسی دیدی گئی

دونوں ارکان کو شہری انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچانے پرسزائے موت دی گئی

اتوار 27 جولائی 2025 15:50

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)ایران نے کالعدم مجاہدین خلق (ایم ای کی)اپوزیشن گروپ کے 2 ارکان کو دیسی ساختہ راکٹوں سے شہری انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے الزام میں پھانسی دے دی۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی عدلیہ کے خبر رساں ادارے میزان نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ مہدی حسنی اور بہروز احسانی-اسلاملو ایم ای کے کے آپریشنل ونگ کے عہدیدار تھے، جنہیں سزائے موت سنائی گئی تھی، جسے سپریم کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دہشت گردوں نے ایم ای کے رہنماں کے ساتھ ہم آہنگی سے تہران میں ایک ٹیم ہاس قائم کیا تھا، جہاں انہوں نے لانچرز اور ہینڈ ہیلڈ مارٹر تیار کیے اور گروپ کے مقاصد کے تحت شہریوں، گھروں، سروس اور انتظامی سہولیات، تعلیمی اور فلاحی مراکز پر بے دریغ فائرنگ کی۔ملزمان پر محاربہ، عوامی املاک کو تباہ کرنے اور قومی سلامتی کو متاثر کرنے کے مقصد سے دہشت گرد تنظیم کی رکنیت کے الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔