ماشکیل کے چاروں اسکیمات ماشکیل کے عوام کو پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولت مہیا کرنے کیلئے دی گئی ہیںمیر زابد علی ریکی

اتوار 27 جولائی 2025 16:55

واشک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)ایم پی اے و خادمِ واشک حاجی میر ذابد علی ریکی کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے سلسلے میں ایک اور اہم قدم اٴْٹھایا گیا۔ ماشکیل کے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے چار نئی آبنوشی اسکیمات کا باقاعدہ افتتاح ہو گیا، جو مکمل طور پر ایم پی اے کی نگرانی، ذاتی دلچسپی اور وعدہ وفائی کا نتیجہ ہیں،کلی پنیام، ماشکیل (فیصل ریکی)۔

مغربی زاوگ، ماشکیل (حافظ خلیل الرحمان)،کلی جلال آباد، ماشکیل (مفتی عامر)،کلی حاجی علم خان آہوگو، ماشکیل میں چار آبنوشی اسکیمات کا افتتاع ہو گیا۔ ایم پی اے واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ ماشکیل کے چاروں اسکیمات ماشکیل کے عوام کو پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولت مہیا کرنے کے لیے دی گئی ہیں، جو علاقے کے لوگوں کا ایک دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔

(جاری ہے)

افتتاح کے موقع پر بڑی تعداد میں مقامی لوگ شریک ہوئے جنہوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حاجی میر ذابد علی ریکی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا ھیکہ ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے واقعی عوامی خدمت کی مثال قائم کی ہے۔ وہ نہ صرف ہمارے نمائندے ہیں بلکہ عملی طور پر ہمارے درمیان رہ کر خدمت کر رہے ہیں، اور عوامی نمائندگی کا حق ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی میرا مشن ہے۔ ماشکیل جیسے دور افتادہ علاقوں میں عوام کو وہ سہولیات دینا میرا فرض ہے جو ان کا حق ہے۔ یہ اسکیمات صرف آغاز ہیں، بہت جلد مزید اسکیمات اور ترقیاتی منصوبے بھی سامنے آئیں گے تاکہ ضلع واشک اور ماشکیل کو بنیادی سہولیات کے لحاظ سے خود کفیل بنایا جا سکے ترقی کا سفر جاری رہے گا ایم پی اے واشک نے مزید کہا کہ وہ صرف پانی کے منصوبوں تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر سہولیات کی فراہمی بھی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :