راولپنڈی ،لیڈی سمیت 5 ملزمان گرفتار، 7 کلو چرس ، 560 گرام آئس برآمد

اتوار 27 جولائی 2025 17:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)راولپنڈی پولیس نے لیڈی منشیات سپلائر سمیت 5 ملزمان گرفتارکرکے 7 کلو سے زائد چرس اور 560 گرام آئس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویسٹریج پولیس نے لیڈی منشیات سپلائر سمیت 2ملزمان کوگرفتارکرکے 3 کلو 110 گرام چرس اور 560 گرام آئس برآمد کی، دھمیال پولیس نے ایک ملزم کوگرفتارکرکے 1 کلو 640 گرام چرس برآمد کی،سول لائنز پولیس نے ایک ملزم کوگرفتارکرکی1 کلو 560 گرام چرس برآمد کی،رتہ امرال پولیس نے ایک ملزم کوگرفتارکرکی1 کلو320 گرام چرس برآمد کی۔سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :