ساہیوال،سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوئوں میں مقابلہ،تین ہلاک ،دو فرار

قتل، اقدام قتل، دہشت گردی ایکٹ کا مقدمہ درج کرلیاگیا

اتوار 27 جولائی 2025 19:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء) نواحی چک 101چھ اے آر کے قریب سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوئوں میں مقابلہ کے نتیجہ میں تین ڈاکو ہلاک ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق 27جولائی کی صبح ساڑھے 12بجے سی سی ڈی پولیس کو اطلاع ملی کہ اڈہ بوٹی پال پر کار کرولا نمبر 915ایل ای بی میں ڈاکو گھوم رہے ہیں جس پر سی سی ڈی پولیس نے سرکار ی گاڑی نمبر 34ایس ایل جی میں تعاقب کیااور اس دوران دوسری گاڑی نمبر 744جی اے اے بھی آ گئی تو ڈاکوئوں نے اپنی کار کو کول والا بنگلہ راجباہ 101چھ اے آر کی طرف موڑ لیا اور کار سے 5ڈاکوئوں نے پولیس کی گاڑیوں پر سیدھی فائرنگ کر دی اور فائرنگ کرتے ہوئے کار سے اتر کرفائرنگ تیز کردی۔

جس پر جوابی فائرنگ پولیس نے کی اورفائرنگ رک جانے کے بعدسر چ آپریشن میں تین ڈاکو مارے گئے اور دو فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

مقابلہ کے دوران پولیس کی سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا اور ہیڈ کانسٹیبل محمداویس کی چھاتی پر برسٹ فائرنگ کا اثر نہ ہوا کیونکہ اس نے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی۔ تھانہ سی سی ڈی ساہیوال نے وقاص احمد ایس ایچ ائو کی مدعیت میں مقدمہ 149, 148, 427, 440 186, 353, 324, 302ت پ ، 13-2(a)، 13-2(b) اسلحہ آرڈیننس اور 7انسداد دہشت گردی ایکٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

فرارہونے والے ڈاکوئوں کی گرفتاری کے لیے پولیس روانہ کر دی گئی ہے۔بعدازاں سی سی ڈی نے ہلاک ڈاکوئوں کی شناخت وقاص ولد ذوالفقار 200جی بی ،زوار ولد وریام 144جی بی اور عمران والد مختار 272جی بی فیصل آباد سے کی۔ تینوں ڈاکوئوں کے خلاف 95مقدمات درج ہیں۔یہ بات ایک پریس ریلیز میں بتائی گئی۔کیونکہ ایف آئی آر میں ڈاکوئوں کی شناخت نہ تھی۔