امن وامان کے حوالے سے مرکزی جامع مسجد میں جرگہ کاانعقاد

اتوار 27 جولائی 2025 20:50

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) حویلیاں میں امن وامان کے قیام کےحوالے سے مرکزی جامع مسجد حویلیاں میں جرگہ منعقد ہوا۔ جرگہ میں سول سوسائٹی، منتخب بلدیاتی نمائندوں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے علمائے کرام ،عمائدین علاقہ، ڈی آر سی ممبران ، ایوان تجارت حویلیاں کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ میزبانی خطیب مرکزی جامع مسجد حویلیاں مفتی ڈاکٹر قاسم الہاشمی، صدر منتظمہ کمیٹی مرکزی جامع مسجد حویلیاں ملک حبیب الرحمن نے کی ۔

دیگر شخصیات میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ، سابق ضلع ناہب ناظم بابوجاوید اقبال، ڈاکٹر عثمان خان، وحید اختر تنولی، چیئرمین ملک قمر حسن، چیئرمین حسیب تنولی، چیئرمین ابرار خان ن حاجی نواز خان، پروفیسر سردار فاروق، کرنل( ر) ملک عابد،حاجی مطفی جدون، حاجی ایاز خان، علماء کرام میں مولانا عبداللہ ضلعی صدر اہلسنت والجماعت ایبٹ آباد، مولانا عبدالوحید، مولانا زائد صدیقی، مولانا حفیظ الرحمن، مفتی طفیل معاویہ، جمعیت علمائے اسلام تحصیل حویلیاں کے امیر حافظ محمد سعید، مولانا ہارون خان معاویہ اور کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جرگہ کے اختتام پر متفقہ طور پر اعلامیہ جاری کیا گیا کہ امن وامان کی بحالی کو ہر حال میں قائم رکھا جائے گا اور علاقہ بھر میں اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کو یقینی بنا کر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔جرگہ نے مطالبہ کیاکہ 1997 کے معائدے پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور اس کی خلاف ورزی کرنے یا خلاف ورزی پر اکسانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔