ریجنٹ پلازہ کے رہائشی آکاش کھتری نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

اتوار 27 جولائی 2025 21:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)ریجنٹ پلازہ کے رہائشی آکاش کھتری نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ، اطلاع پر گھر میں کہرام ، نعش کی تلاش کیلئے ریسکیو جاری ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے ریجنٹ پلازہ کے رہائشی ہندہ نوجوان آکاش کمار کھتری نے گذشتہ روز اپنے معصوم بیٹے کے ہمراہ تھرمل کالونی بندر روڈ پہنچ کر بیٹے کو رام رام کر تے ہوئے دریائے سندھ مین چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ، مقامی افراد نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اس کی اطلاع فوری ریسکیو رائع کو دی تاہم نعش پانی کے تیز بھائو میں آگے نکل گئی جس کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے ، پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش کررہے ہیں جلد حقائق سامنے آئینگے دوسری جانب اطلاع ملنے پر آکاش کمار کھتری کے گھر میں کہرام مچ گیا اور پلازہ میں سوگ کی فضاء پھیل گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :