حکومت شیر کا شکار ہونے والی ننھی بچی کے والدین کی مالی مدد کرے،شرافت علی خلجی

پیر 28 جولائی 2025 17:12

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں وکشمیر شرافت علی خلجی نے پانڈو سیکٹر کے نواحی گاؤں سنگڑ شمالی ڈبراں میں شیر کے حملے میں مصطفیٰ اعوان کی 8 سالہ ننھی بچی کے جانبحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے شرافت علی خلجی نے انوار سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شیر کا شکار ہونے والی ننھی بچی کے والدین کی مالی مدد کریں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف انسانی جانوں کو ضروری سمجھے نہ کہ حیوانوں کو جنگلی شیروں کو شہری آبادی سے دور رکھنا چاہیے آئے روز آزاد جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع میں ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں جنگلی شیروں کے حملوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ وائلڈ لائف جنگلی شیروں کو اپنی تحویل میں لے جنگلی شیر جب بھی حملہ کرتا ہے وہ خوراک کے لیے کرتا ہے جہاں اسے کھانا پینا متواتر مل رہا ہو وہاں وہ حملہ نہیں کرتا انھوں نے عوام سے بھی بھرپور اپیل کی ہے کوئی بھی جنگلی جانور اگر آبادی میں گھس آئے وہ محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کو بلائیں تاکہ وہ ان کو پکڑ کر محفوظ جگہ منتقل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :