سرجانی پولیس کی کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار،موٹر سائیکل، اسلحہ، موبائل فونز برآمد

پیر 28 جولائی 2025 17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) سرجانی پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران حسن بروہی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ایک موٹر سائیکل، اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں یاسین ولد نور الامین اور حبیب اللہ ولد رسول یار شاہ شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔