نوشہرہ ورکاں، تتلے عالی پولیس نے کیفے مرکز سے 11 افراد کو شیشہ فلیور استعمال کرتے پکڑ لیا ،مقدمہ درج

پیر 28 جولائی 2025 17:26

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) نوشہرہ ورکاں علاقہ تھانہ تتلے عالی اور نوشہرہ ورکاں میں شیشہ فلیور استعمال کرنے والے نوجوانوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی اور علاقہ تھانہ تتلے عالی پولیس نے اس بد عمل کو روکنے کے لیے گلی پٹوار خانہ والی میں کیفے کے اندر اونچی آواز میں ڈیک چلانے کی شکایت پر چھاپہ مارا تو 11 نوجوان اشتیاق۔

(جاری ہے)

عدیل ۔ یعقوب۔زین ۔گلزار ۔عبد القیوم وغیرہ کو شیشہ فلیور استعمال کرتے پکڑ لیا اورکیفے سے 50 گرام کی6 ڈبیاں شیشہ تین پیکٹ ایلو مینیم پیپر،شیشہ میں استعمال ہونے والا کوئلہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :