کولمبیئن صدر نے اسرائیل کو کوئلے کی برآمد پر پابندی لگادی

اسرائیلی عوام خود کو بدلیں گے تب ہی ہم دوبارہ ملیں گے ،گوستاووپیترو

پیر 28 جولائی 2025 18:04

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)کولمبیئن صدر گوستاوو پیترو نے اسرائیل کو کوئلہ برآمد کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام شپمنٹس روک دیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیئن صدر گوستاوو پیترو نے کہا ہے کہ ایک ٹن کوئلہ بھی اسرائیل نہیں جائے گا، کولمبیا غزہ میں جاری نسل کشی کا حصہ نہیں بنے گا، اسرائیلی عوام خود کو بدلیں گے تب ہی ہم دوبارہ ملیں گے اور سفارتی تعلقات بھی بحال ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک اسرائیل فلسطینیوں پر بم برسا رہا ہے، لاکھوں جانیں لے رہا ہے تب تک ہمارا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں رہے گا۔گوستاوو پیترو نے کہا کہ میرا ملک اسرائیل کی جانب سے غزہ کے معصوم لوگوں پر بم گرا کر لاکھوں لوگوں کو شہید کرنے کی کبھی حمایت نہیں کرے گا کیونکہ ہمارے دل سیاہ نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :