اوباما نے غزہ میں غذائی قلت سے ہونیوالی اموات کو ظلم قرار دے دیا

فلسطینی علاقوں سے بھوک کے بحران کی اطلاعات فوری اقدام کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہیں،بیان

پیر 28 جولائی 2025 18:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)سابق امریکی صدر باراک اوباما نے غزہ میں غذائی قلت کے سبب ہونے والی اموات کو ظلم قرار دے دیا۔سابق امریکی صدر باراک اوباما نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں غزہ میں بیگناہ شہریوں کو بھوک سے تحفظ دینے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ غزہ کے بحران کے دیرپا حل میں تمام یرغمالیوں کی واپسی اور اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا خاتمہ شامل ہونا چاہیے۔

فلسطینی علاقوں سے بھوک کے بحران کی اطلاعات فوری اقدام کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہیں۔باراک اوباما نے کہا کہ بیگناہ لوگوں کو تحفظ دیا جا سکتا ہے جو قحط سے مر رہے ہیں، امداد کو غزہ کے لوگوں تک پہنچنے کی اجازت دی جانی چاہیے، عام شہریوں سے خوراک اور پانی دور رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔