خاتون سے موبائل چھیننے کی کوشش،مزاحمت پر گولی مار دی

گولی خاتون کے بازو پر لگی ،زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پیر 28 جولائی 2025 18:57

خاتون سے موبائل چھیننے کی کوشش،مزاحمت پر گولی مار دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک خاتون گھر کے باہر زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ساجدہ کو گھر کے باہر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے زخمی کیا،موٹرسائیکل سوار ملزمان نے خاتون سے موبائل چھیننے کی کوشش کی،خاتون کی طرف سے مزاحمت پر ملزمان نے گولی چلا دی،گولی خاتون کے بازو پر لگی جسے زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے،مزید تحقیقات جاری ہیں۔