حسن ابدال، جی ٹی ڑود پرتیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے سائیکل سوار جاں بحق

پیر 28 جولائی 2025 18:59

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)حسن ابدال، جی ٹی ڑود پرتیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے سائیکل سوار جاں بحق،شناخت انور کے نام سے ہوئی ۔لاش ہسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پرتیز رفتار ڈمپر کی ٹکرسے سائیکل سوار 30 سالہ انور ولد نوید موقع پر جاں بحق ہو گیا۔حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حسن ابدال کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اورجاں بحق ہونے والے کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :