کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں دعائیہ مجلس

پیر 28 جولائی 2025 19:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایک تعزیتی مجلس منعقد ہوئی جس میں محمد رفیق اعوان عرف ریٹائرڈ میجر طارق کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت اور سوگوار خاندان سے یکجہتی کا اظہار کیاگیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مجلس کی صدارت کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر حریت رہنمائوں نے میجر طارق اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت اوریکجہتی کا اظہار کیا۔اجلاس میں متعدد سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ حریت کانفرنس کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔اجلاس میں سینئر حریت رہنمائوں محمود احمد ساغر، سید یوسف نسیم، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد، شمیم شال، سید اعجاز رحمانی، زاہد صفی، سید گلشن، زاہد مجتبی، ناصر گلزار، عدیل، زمان درانی، فیصل درانی اور سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :