وزیر اطلاعات آزاد کشمیر امتحانی ہال بوائزڈگری کالج شاردہ کا معائنہ، تجارتی مرکز کا بھی افتتاح

پیر 28 جولائی 2025 20:18

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے وادی نیلم میں امتحانی ہال بوائزڈگری کالج شاردہ،تحصیل پریس کلب شاردہ کی تعمیر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے گرلز ہائی سکول کا بھی دورہ کیا،صدر معلمہ نے سکول بارے بریفنگ دی۔ وزیر اطلاعات نے ملک افتخار ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ اور (ر)اکائونٹنٹ عبداللطیف کی بھتیجی کی وفات پر ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع کونسل نثار احمد خان،ممبرلوکل کونسلر وخطیب عمرفاروق فروقی،مفتی یاسین ڈار،مولانا فضل الرحمن مدنی،معاونین خصوصی سردار نوشاد،راجہ وقاص،مفتی عبیدالرحمن،(ر)بلاک آفیسر محمد حسین,ممبر لوکل کونسل خواجہ عبدالرحمن، سراج دین،چوہدری برآمدین بھی موجود تھے۔ وزیر اطلاعات نے شاردہ پریس کلب،بوائزڈگری کالج شاردہ کے کمیونٹی ہال بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے ایک تجارتی مرکز کا بھی افتتاح کیا۔