چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب نے 8 بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا،ترجمان

پیر 28 جولائی 2025 20:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب نے 8 بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔بھکاری مافیا کے خلاف گرینڈ ریسکیو آپریشن میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ساتھ سٹی ٹریفک پولیس اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے بھی شرکت کی ۔ریسکیو آپریشن کے دوران چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے انسدادِ گداگری اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

حفاظتی تحویل میں لئے گئے 8 بھکاری بچوں میں 12 سالہ افضال، 11 سالہ کاشی، 8 سالہ آریان،7 سالہ مزمل، 7 سالہ عثمان، 11 سالہ یاسر، 11 سالہ بلال، 12 سالہ سمیع اللہ شامل ہیں۔ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا اور لواحقین کی تلاش جاری ہے۔ بیورو ترجمان نے مزیدکہا کہ بھکاری گھر سے بھاگے گمشدہ اور لاوارث بے آسرا بچہ نظر آنے کی صورت میں فوراً چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :