ڈیرہ اللہ یار بھٹی پھاٹک ،ٹریفک حادثے میں معروف کاروباری شخصیت کے صاحبزادے سمیت چھ افراد شدید زخمی

پیر 28 جولائی 2025 20:42

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء) ڈیرہ اللہ یار بھٹی پھاٹک کے مقام پر ٹریفک حادثے میں ڈیرہ مراد جمالی کے معروف کاروباری شخصیت کے صاحبزادے سمیت چھ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ضلع جعفرباد کے شہر ڈیرہ اللہ یار بھٹی ریلوے پھاٹک کے مفام پر کار اور ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں ڈیرہ مراد جمالی کے معروف تاجر میر علی حسن مغیری کے بیٹے اعجاز مغیری بھی شامل ہیں واقع کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی زخمیوں کو لیبر ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیا جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ان کو مذید علاج کے لیے کراچی اور لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا واقع کے بارے میں ڈیرہ اللہ یار پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔