الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری،محمد احمد چٹھہ اور احمد خان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پیر 28 جولائی 2025 20:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری،رکن قومی اسمبلی محمد احمد چٹھہ اور پنجاب اسمبلی کے رکن احمد خان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے الگ الگ نوٹیفکیشن میں قرار دیاگیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری،احمد چٹھہ اور احمد خان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم قرار دے کر 10 سال کی سزا سنائی ہے۔ یہ ارکان آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت کسی منتخب ایوان کی رکنیت کے لئے نااہل ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ احمد چٹھہ این اے 66 وزیرآباد سے قومی اسمبلی جبکہ احمد خان پی پی 87 میانوالی سے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے تھے۔