تھانہ بھارہ کہو اور ہومی سائیڈ یونٹ کی کارروائی، اندھے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار

پیر 28 جولائی 2025 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) اسلام آباد تھانہ بھارہ کہو اور ہومی سائیڈ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نےاندھے قتل میں ملوث دو ملزمان نوید اختر اور مجاہد اقبال کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے29 مئی 2025ء کو تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں مقتول سبحان کو تشدد کرکے قتل کیا تھا،مقتول کی نعش جنگل میں پھینک دی تھی ۔پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ائی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔