نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر بات چیت

پیر 28 جولائی 2025 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں نے واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ جمعہ کو ہونے والی ملاقات پر پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے گفتگو کے دوران گزشتہ جمعہ کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی اپنی مثبت ملاقات کے بعد، باہمی تعلقات کے اہم امور بشمول ٹیرفز، نیز باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔