کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، عراقی وزیر اعظم

منگل 29 جولائی 2025 09:10

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) عراقی وزیر اعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف محمد شیاع السودانی نے قانون کی پاسداری اور ریاستی اداروں کے تحفظ کے فرض میں کوئی نرمی نہ برتنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ کسی کو بھی ریاست یا اس کے حکام کی جگہ لینے کا حق نہیں ہے اور کوئی بھی ادارہ قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

العربیہ کے مطابق السودانی کے میڈیا دفتر نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ بات حکومت کے سربراہ کی طرف سے مشترکہ آپریشنز کے نائب کمانڈر، بغداد آپریشنز کے کمانڈر اور اس سکیورٹی فورس کے افسران کے ساتھ ایک ہنگامی سکیورٹی میٹنگ کے دوران کی گئی ہے ۔ بغداد میں کرخ کی جانب وزارت زراعت کے ایک شعبے پر حملے کے بعد یہ بیان سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق السودانی نے قانون کی پاسداری اور ریاستی اداروں کے تحفظ کے فرض میں کوئی نرمی نہ برتنے کی ضرورت، اور حملہ آور عناصر کی مداخلت اور ان کی پیشگی سکیورٹی منظوری کے بغیر حرکت کی تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجرموں کو موجودہ قوانین کے مطابق جواب دہ ٹھہرایا جائے اور تحقیقات انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھایا جائے۔ ہماری مسلح افواج کے اصولوں کے مطابق تحقیقات کی جائے۔ کسی کو بھی ریاست یا اس کے حکام کی جگہ لینے کا حق نہیں ہے اور کوئی بھی ادارہ قانون سے بالاتر نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :