چین میں طوفانی بارشوں کے باعث 30 افراد ہلاک، 80 ہزار افراد کا انخلاء، کئی علاقے زیرِ آب

منگل 29 جولائی 2025 09:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) چین کے دارالحکومت بیجنگ اور شمالی علاقوں میں شدید طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ80ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ طوفانی بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق موسمیاتی حکام نے بیجنگ کے قریبی صوبہ ہوبے ، تیانجن اور دیگر 10 صوبوں کے لیے دوسرے درجے کا شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

توقع ہے کہ یہ موسمی سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا۔بیجنگ میں میون ضلع سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد رپورٹ ہوئی۔ اس کے علاوہ شہر کے شمالی علاقے ہوائرو اور جنوب مغربی ضلع فانگ شان بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔بارشوں کے باعث درجنوں سڑکیں بند، 130 سے زائد دیہات بجلی سے محروم اور مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :