نائجیریا، سکیو رٹی فورسز نے 45 ڈاکوئوں کو ہلاک کردیا

منگل 29 جولائی 2025 10:10

کانو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) نائجیریا کیوسطی شمالی ریاست نائجر میں سکیو رٹی فورسز نے مسلح ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوئوں کے گروہ کے 45 ارکان کو ہلاک کر دیا۔ اے ایف پی کے مطابق یہ اطلاع اقوام متحدہ کو فراہم کردہ ایک رپورٹ میں دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فوجی جوانوں نے ہائبرڈ فورسز اور ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ سروسز (ڈی ایس ایس ) کی مدد سے جمعہ کی شام مسلح ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 45 ڈاکو اور دو فوجی مارے گئے۔

(جاری ہے)

یہ کارروائی نائجیریا کے دیہی علاقوں میں پھیلنے والے "بینڈٹس" کے خلاف جاری فوجی مہم کا تازہ ترین واقعہ ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 22 جولائی کو بھی نائجیریا کی فوج نے اسی ریاست میں ایک فضائی اور زمینی حملے میں 95 مسلح افراد کو ہلاک کیا تھا۔تازہ جھڑپ جمعہ کو نائجر ریاست کے شیرورو ریجن کے گائوں آبورو میں ہوئی ۔رپورٹ کے مطابق، اس آپریشن کی بنیاد خفیہ اطلاعات تھیں جن میں ابورو کے علاقے میں ممکنہ حملے کی خبر دی گئی تھی۔نائجیریا کی فوج نے اس بارے میں تبصرہ کرنے سے گریز کیا، تاہم قومی نشریاتی ادارےاین ٹی اے نے آپریشن کی تصدیق کی ہے۔