تلہ گنگ ،بہادر نوجوان افسر کیپٹن محمد فاروق وطن کی حفاظت کرتے ہوئے وزیرستان میں جامِ شہادت نوش کر گئے

منگل 29 جولائی 2025 11:00

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) تلہ گنگ کےنواحی گاؤں اکوال سے تعلق رکھنے والے نوجوان افسر کیپٹن محمد فاروق وطن کی حفاظت کرتے ہوئے وزیرستان میں جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہادت کی یہ خبر پورے علاقے میں غم اور فخر کی فضا لے آئی۔کیپٹن محمد فاروق کا تعلق ایک معزز اور مذہبی گھرانے سے تھا۔

(جاری ہے)

وہ امام مسجد صوبیدار حاجی احمد مرحوم کے ہونہار صاحبزادے تھے، جبکہ ان کے بھائی حاجی حافظ شفیق احمد تلہ گنگ میں ایک جانی پہچانی مذہبی شخصیت ہیں۔ فاروق شہید نہ صرف فوج میں اپنی بہادری کی وجہ سے جانے جاتے تھے بلکہ اپنے اخلاق، نرمی، اور ایمان داری کی بدولت ہر دلعزیز بھی تھے۔ اہلِ علاقہ نے ان کی شہادت کو قوم کا فخر قرار دیا ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :