نوشہرہ ورکاں، تتلے حکیم حیدر کے باپ بیٹے سے مسلح راہزن لاکھوں نقدی اور موبائل چھین کر فرار

منگل 29 جولائی 2025 11:10

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) موضع تتلے حکیم حیدر سے صبح سویرے شیخوپورہ فروٹ منڈی جانے والے باپ بیٹے کو دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہےکہ اکرام منج اور اس کا بیٹا عدنان منج فروٹ منڈی کے لئے گاؤں سے نکلے ہی تھے کے گاؤں سے تھوڑی دور ناکہ لگائے 125 موٹرسائیکل سوار 2 راہزنوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر 1 لاکھ روپے نقدی اور مالیت ایک لاکھ کے تین موبائل چھین کر فرار ہو گئے،پولیس مصروف تفتیش ہے۔\378

متعلقہ عنوان :