ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں بارے اجلاس

منگل 29 جولائی 2025 11:53

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کی زیر صدارت یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیل میونسپل افسران، ڈسٹرکٹ سپورٹس، یوتھ آفیسر سمیت محکمہ ایجوکیشن کے افسران و دیگر متعلقہ محکموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو یوم آزادی کے حوالے سے ذمہ داریاں تفویض کی گئیں کہ وہ اس تقریب کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام عہدیدار اپنے کردار اور ذمہ داریوں میں گہری دلچسپی لیں تاکہ اس تقریب کو یادگار بنایا جا سکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس دن کو منانے کے لیے مختلف سرگرمیاں جیسے پرچم کشائی، سکولوں میں تقریبات اور ثقافتی پروگرام وغیرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے 14 اگست کی تقریبات کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ دن بڑے جوش و خروش اور حب الوطنی کے ساتھ منایا جائے گا، جس میں آزادی کے حقیقی جذبے کو اجاگر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :