نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایس ایچ او سے ملاقات

منگل 29 جولائی 2025 11:53

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کے نائب صدر عمر خالد نے ایس ایچ او سرمد سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس عمر خالد نے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر ماضی کی اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے شہر اقبال کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں ٹریفک مسائل سمیت دیگر جرائم کو کم کرنے کے لیے اہم و موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او سرمد کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق اور ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کے احکامات کی روشنی میں شہر بھر سے جرائم کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں مناسب و ٹھوس اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی کاروباری برادری کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔