یکم اگست سے ہماری ریاست ، ہمارا حق مہم شروع کی جائےگی، طارق حمید قرہ

منگل 29 جولائی 2025 15:29

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) کانگریس جموں و کشمیر شاخ نے پورے مقبوضہ علاقے میں ’’ہماری ریاست، ہمارا حق ‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے،جو کشمیریوں کی منفرد شناخت اور سالمیت کی بحالی کی اس کی کوششوں کاحصہ ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کشمیر شاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے جموں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم اگست کو ہماری ریاست، ہمارا حق مہم پورے مقبوضہ علاقے میں شروع کی جائےگی ۔

یہ تحریک کانگریس رواں سال کے آغاز سے جاری رکھے ہوئے ہے۔طارق حمید نے کہاکہ اس مہم کے تحت ہر سٹیک ہولڈر،تجارتی تنظیم ، ٹرانسپورٹ یونین، چیمبر آف کامرس، مارکیٹ ایسوسی ایشن اوردیگر شعبوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی جائیں گی اور اپناپیغام عوام تک پہنچانے کےلئے متعدد ٹیمیں بھی تشکیل دی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :