غزہ میں قحط انسانیت کے لیے باعث شرم ہے ، سپین

غزہ میں رواں ہفتے غذائی امداد فضائی راستے سے فراہم کرینگے،ہسپانوی وزیراعظم

منگل 29 جولائی 2025 16:40

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) سپین نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ہفتے غزہ میں 12 ٹن غذائی امداد فضائی راستے سے گرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔اسرائیل کی جانب سے جاری 21 ماہ کی جنگ کے بعد محصور اور تباہ شدہ غزہ میں قحط کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ایک پریس کانفرنس کے دوران وضاحت کی کہ غزہ میں امداد گرانے کی کارروائیاں جمعہ کو اردن سے ہسپانوی فضائیہ کے طیاروں کے ذریعے کی جائیں گی۔انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں قحط پوری انسانیت کے لیے شرم کا باعث ہے اور اسے روکنا اس لیے ایک اخلاقی فریضہ ہے۔