
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، سیکرٹری صنعت و پیداوار نے چینی کے حوالے سے بریفنگ دی ، وزارت اطلاعات و نشریات کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا
منگل 29 جولائی 2025 16:50
(جاری ہے)
کابینہ کا واضح فیصلہ تھا کہ اگر چینی کی قیمت 143 روپے سے ملک میں بڑھی تو ایکسپورٹ روک دی جائے گی ۔ ہمیں توقع تھی زیر کاشت رقبہ بڑھنے سے فصل زیادہ ہوگی مگر موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطہ کے ممالک میں بھی چینی کی پیداوار کم ہوئی ہے ۔
ہمارے پاس وافر سٹاک موجود ہے جو نومبر تک چلے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں وزارت صنعت و پیداوار کے حکام نے بتایا کہ اب ہمارا معاہدہ ہو گیا ہے ۔ نومبر تک چینی کی ملک میں قیمت 171 روپئے تک جائے گی ۔ چیئرمین پی اے سی سمیت ارکان کا کہنا تھا کہ چینی کی حالیہ قیمت 200 سے زائد ہے ۔ چینی اس وقت مارکیٹ میں دستیاب ہی نہیں ہے ۔ جنید اکبر خان نے کہ شوگر ملوں والے کمائی کرتے ہیں اور ہمارے ادارے ہر وقت ان کے ہی مفادات دیکھتے ہیں ۔ ریاض فتیانہ نے کہا کہ ایکسپوٹ سے پہلے اور ایکسپورٹ کے بعد چینی کے نرخ کیا تھے ۔ یہ دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ چینی کی قیمتوں کا تعین شوگر ملوں کا کارٹیل کرتا ہے ۔ ارکان کاکہنا تھا ہمیں ہر صورت عوام کے مفادات کا تحفظ کرنا چاہئے ۔ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ ہم نے شوگر ملوں کے نام طلب کئے تھے ۔ وزات صنعت و پیداوار نے کہا کہ تمام ملوں کے نام موجود ہیں ۔ جنید اکبر خان نے کہا کہ ہمیں ان مل مالکان کے نام بھی بتائے جائیں ۔ چیئر مین پی اے سی نے کہا جب تک مالکان کے ناموں کی فہرست نہیں آتی اس وقت تک بریفنگ نہیں لیں گے اگر پی اے سی کے ساتھ غلط بیانی ہوئی تو استحقاق کی تحریک لائیں گے۔ وزارت اطلاعات کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیتے ہوئے آڈیٹر جنرل نے کہا کہ جو رقم جس مد کے لئے طلب کی جاتی وہ اسی میں خرچ کی جا سکتی ہے ۔ شاہدہ اختر علی نے کہا کہ کسی بھی میڈیا مہم کی حدودوقیود ہونی چاہیئں ۔ چیئرمین پی اے سی اور ارکان کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ امور انہیں محکمانہ آڈٹ کمیٹی کی سطح تک حل ہونے چاہئیں ۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ پیمرا کو لائسنس فیس کی مد میں 7 ٹی وی چینلز نے ادائیگی نہیں کی جن کو نوٹسز جاری کئے جا رہے ہیں ۔ پی اے سی نے ہدایت کی پیمرا کی ریکوریاں یقینی بنائی جائیں اور وزارت خزانہ اور آڈٹ کے ساتھ ڈی اے سی میں بیٹھ کر معاملات نمٹائے جائیں ۔ پیمرا کی جانب سے بتایا گیا کہ بہت سے ایسے چھوٹے چھوٹے چینلز ہیں جن کی فیس نہیں آرہی اب ان کی بندش کے لئے اشتہار دیئے جا رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 3500 کیبل ٹی وی نیٹ ورک رجسٹرڈ ہیں ۔ شازیہ مری نے کہا کہ پیمرا کو مانیٹرنگ کا موثر نظام رائج کرنا چاہیئے ۔ پیمرا کی جانب سے بتایا گیا کہ کونسل آف کمپلینٹ ایک خود مختار فورم ہے ۔ وہاں سے ہمیں جو بھی شکایت ریفر ہوتی ہے اس پر کارروائی کی جاتی ہے ۔ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ پیمرا کو چاہئے کہ معاملہ شکایت کے اندراج تک جانے ہی نہ دیا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں چیئرمین پیمرا خود آئیں تو پھر ان آڈٹ اعتراضات پر غور کیا جائے گا۔ پی اے سی کو وزارت صنعت و پیداوار نے تمام شوگر ملز کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 7 لاکھ 90 ہزار ٹن چینی برآمد کی گئی ہے ۔ پی اے سی کے ارکان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں چینی کی کمی تھی تو پھر ایکسپورٹ کی اجازت کیوں دی گئی ۔مزید قومی خبریں
-
قصور،لڑکی سے ملنے کیلئے آئے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا
-
قائداعظم کو زیارت میں قید رکھا گیا، وہ آکسیجن کیلئے ترستے رہے، جاوید ہاشمی
-
باقی لوگوں کا نہیں پتہ،فواد چوہدری کسی سازش کا حصہ نہیں تھے، اہلیہ حبا فواد
-
افغانستان سے تجارتی معاہدے کے تحت زرعی اشیا پر ڈیوٹی، ٹیکسز میں رعایت کا فیصلہ
-
ایران، عراق کے زائرین کیلئے چارٹر پروازیں چلانے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا: باجوڑ میں مارٹر شیل گھر پر گرنے سے ایک خاندان کے 4 افراد زخمی
-
کراچی،پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
-
پہلی مرتبہ پاکستان کے بانڈز کی لین دین اضافی قیمت پر ہورہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
-
پاکستان رواں برس قرضوں کی مد میں کتنی رقم ادا کرے گا گورنر اسٹیٹ بینک نے تفصیل بیان کردی
-
مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ، حکومت پنجاب کا تاریخی قدم
-
پنجاب بھر میں 1289 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1490 زخمی
-
پنجاب میں ہزاروں سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.