آلٹرنیٹو ریسرچ انشیٹو کے زیرِ اہتمام چک121 جنوبی میں سگریٹ نوشی کے خاتمہ سے متعلق سیمینار

منگل 29 جولائی 2025 17:36

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) آلٹرنیٹو ریسرچ انشیٹو کے زیرِ اہتمام سرگودھا کے نواحی چک نمری 121 جنوبی تحصیل سلانوالی میں سگریٹ نوشی کے خاتمے سے متعلق عوامی آگاہی سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوآرڈینیٹرآلٹرنیٹو ریسرچ انشیٹو ناصر محمود گورائیہ نے کہا کہ آلٹر نیٹو ریسرچ انشیٹو تنظیم ملک سے سگریٹ نوشی کے خاتمے کےلئے کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سگریٹ نوشی مضرِ صحت ہے جو دل کے دورے اور پھیپھڑوں کے کینسر و دیگر بیماریوں کا موجب بنتی ہے۔ آلٹرنیٹو ریسرچ انشیٹو لوگوں کو اس سے نجات دلانے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ ناصر محمود گورائیہ نے کہا کہ اس کے لیے عوام کو بھی ہمارا ساتھ دینا ہوگا۔ تقریب سے ملک فتح خان اعوان ، علی ذیشان ایڈووکیٹ اور قاری عبد الجلیل نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :