ڈیرہ تعلیمی بورڈ امتحانات 2025 کے نتائج کا باقاعدہ اعلان 30 جولائی بروز بدھ سہ پہر 4 بجے کیا جائے گا

منگل 29 جولائی 2025 17:36

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) کنٹرولر امتحانات ڈیرہ تعلیمی بورڈ ڈاکٹر قیصر انور نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نہم اور دہم کے سالانہ اول امتحانات 2025 کے نتائج کا باقاعدہ اعلان 30 جولائی بروز بدھ سہ پہر 4 بجے کیا جائے گا، پوزیشن ہولڈرز کی فہرست اسی روز جاری کی جائے گی جبکہ شام 5 بجے مکمل نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bisedik.edu.pk پر دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق رزلٹ گزٹ بگس اور ڈی ایم سیز مورخہ 7 اگست 2025 بروز جمعرات صبح 9 بجے مقررہ مقامات سے دستیاب ہوں گی۔ بورڈ حکام کے مطابق گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولز کے سربراہان کے اتھارٹی لیٹر کے بغیر کسی کو رزلٹ گزٹ یا ڈی ایم سی جاری نہیں کی جائے گی، جبکہ پرائیویٹ طلبا و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے امتحانی سینٹر یعنی متعلقہ اسکول یا کالج سے اپنا یا والد کا شناختی کارڈ فراہم کر کے ڈی ایم سی وصول کرسکیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :