پیرو، پک اپ وین کھائی میں جاگری، 7افرادہلاک

منگل 29 جولائی 2025 17:36

لیما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)پیرو کے وسطی علاقے جونین میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک جبکہ ایک بچہ شدید زخمی حالت میں معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔

(جاری ہے)

چینی ٹی وی نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ پک اپ وین سڑک سے بے قابو ہو کر تقریبا 300 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔یہ حادثہ افتادہ پہاڑی علاقے "کارپا پاتا میں پیش آیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہائی وے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ۔