اسرائیل جنگ کے دوران 23 اعلی عہدے داران کے قتل کی کوشش ناکام بنائی، ایرانی انٹیلی جنس

منگل 29 جولائی 2025 17:36

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)ایرانی انٹیلی جنس نے اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے حوالے سے نئی تفصیلات جاری کی ہیں اور واضح کیا ہے کہ ایران کو ایک کثیر جہتی جنگ کا سامنا رہا جس میں عسکری، سیکیورٹی اور انٹیلی جنس عوامل شامل تھے، اور یہ جنگ مغربی ممالک اور تل ابیب کے درمیان تعاون سے لڑی گئی۔

(جاری ہے)

ایرانی انٹیلی جنس نے آج اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ جنگ کے دنوں میں 23 سرکاری عہدے داروں کو نشانہ بنانے کی کوششیں ناکام بنائی گئیں، جب کہ گزشتہ مہینوں کے دوران ایسی 13 مزید کوششیں بھی ناکام ہوئیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہماری ایجنسیوں نے مجموعی طور پر 35 اعلی سطحی سیاسی اور عسکری شخصیات کو نشانہ بنائے جانے سے روک دیا۔انٹیلی جنس ادارے نے اپنے بیان میں اطلاع دی کہ موساد سے منسلک 20 ایجنٹوں کو تہران، اراک، اصفہان، فارس، کرمان، اہواز، مغربی آذربائیجان، کردستان اور دیگر شہروں سے گرفتار کیا گیا۔اسی طرح بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ایٹمی توانائی کی تنظیم کی تنصیبات اور بعض فوجی مراکز سے متعلق انٹیلی جنس اہداف کو بے نقاب کیا گیا ... اور یہ سازشیں ناکام بنائی گئیں۔