وہاڑی،غیر رجسٹرڈ سیمن ڈیلرز اور اے آئی ٹیز کے خلاف محکمہ لائیوسٹاک کی کارروائی، دو ایف آئی آرز درج

منگل 29 جولائی 2025 17:42

وہاڑی،غیر رجسٹرڈ سیمن ڈیلرز اور اے آئی ٹیز کے خلاف محکمہ لائیوسٹاک ..
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک وہاڑی ڈاکٹر محسن علی نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی میں غیر رجسٹرڈ سیمن ڈیلرز اور نجی مصنوعی نسل کشی ٹیکنیشنز (AITs) کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ حالیہ دنوں پنجاب لائیوسٹاک بریڈنگ ایکٹ 2014 کی خلاف ورزی پر دو ایف آئی آرز درج کی گئیں، جبکہ اس سے قبل بھی متعدد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز قانونی چارہ جوئی کر رہا ہے۔ تمام نجی AITs اور سیمن ڈیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر محکمہ لائیوسٹاک سے رجسٹریشن کروائیں، بصورتِ دیگر کارروائی سے استثنا نہیں دیا جائے گا۔ڈاکٹر محسن علی نے کہا کہ محکمہ افزائشِ نسل میں معیار، شفافیت اور پیشہ ورانہ ضوابط کو یقینی بنا رہا ہے تاکہ مویشی پال حضرات کو معیاری خدمات اور جانوروں کی بہتر صحت و پیداوار میسر آ سکے۔ رجسٹریشن کے لیے قریبی ویٹرنری ہسپتال یا تحصیل لائیوسٹاک دفاتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :