بچہ یونین سکھر کی جانب سے میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی

منگل 29 جولائی 2025 20:08

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)میونسپل کارپوریشن سکھر کے مئیر بئیرسٹر ارسلان اسلام شیخ پر مبینہ کرپشن الزامات عائد کئے جانے کے خلاف مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں ، سول سوسائٹی کے بعد سکھر میں بچوں پر مشتمل سماجی تنظیم بچہ یونین سکھر کی جانب سے بھی نیو گوٹھ سکھر میں اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا اور مئیر سکھر کی حمایت میں نعریبازی کی گئی ، مظاہرے میں شامل بچوں نے ہاتھوں میں مئیر سکھر کی حمایت پر پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ، اظہار یکجہتی مظاہرے کی قیادت بچہ یونین سکھر کے چیئرمین مسعود بندھانی ، مصدق بندھانی ، مزمل و دیگر رہنما کررہے تھے اس موقع پر مذکورہ بچہ یونین کے رہنمائوں کاکہنا تھا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کچھ شرپسند عناصر میئر ارسلان اسلام شیخ کی مثالی کارکردگی کی کردار کشی کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بطور مئیر سکھر انہوں نے سکھر کی تعمیر و ترقی کیلئے بے پناہ محنت و لگن سے کام کیا ہے اور کی محنت کی وجہ سے سکھر کے ترقیاتی کام مکمل ہوئے ہیں ہم مئیر سکھر کے خلاف مبینہ کرپشن کے الزامات کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے اور بالا حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کرداد کشی میںملوث افراد کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے سکھر کے شہریوں سمیت بچہ یونین شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے مئیر سکھر کیساتھ کھڑے ہیں ۔