قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں جدید ٹی بی اور ملیریا یونٹ کا افتتاح

منگل 29 جولائی 2025 22:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی میں انفیکشن کی روک تھام کے پیش نظر جدید ٹی بی اور ملیریا یونٹ کا افتتاح کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ خیبرپختونخوا میاں محمد عمر کاکاخیل نے جدید ٹی بی اور ملیریا کنٹرول یونٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد عمر کا کا خیل نے شجرکاری کی مناسبت سے پودا لگایا اور ساتھ ہی ہسپتال انتظامیہ خصوصاََ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران حکیم خان، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سردار سہیل افسر اور ڈین نوشہرہ میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر انور خان وزیرکی کاوشوں کو سراہا۔