سپیشل سینٹرل عدالت/ سابق وفاقی وزیر مونس الہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا عبوری تحریری فیصلہ جاری

منگل 29 جولائی 2025 22:59

سپیشل سینٹرل عدالت/ سابق وفاقی وزیر مونس الہی سمیت دیگر کے خلاف منی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی، عامر سہیل سمیت پانچ ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ سپیشل سینٹرل عدالت کے جج محمد عارف خان نیازی نے عبوری تحریری فیصلہ جاری کیا ہے ،عدالت نے قرار دیا کہ مونس الہٰی اور دیگر پانچ ملزمان تاحال اشتہاری قرار دئیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت کے عبوری حکم کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کی نو درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ ملزمان کے وکلا نے ان درخواستوں پر جواب جمع کروانے کے لیے مہلت طلب کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے فریقین کو آئندہ سماعت پر جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے پراسیکیوشن کی جائیدادیں ضبط کرنے کی درخواستوں پر دلائل کے لیے وکلا کو طلب کر لیا ہے جبکہ کیس کی مزید سماعت 18اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے۔دوران سماعت ملزمہ زہرا الہٰی کی جانب سے ان کے وکیل فرخ امین نے عدالت میں حاضری مکمل کروائی۔