ساہیوال، ڈکیتی کی جھوٹی وارداتوں ،لڑ کیوں کو موبائل پر دوستی نہ کرنے پر دھمکیاں

چھ موبائل کالرز کیخلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج ،چار گرفتار

منگل 29 جولائی 2025 21:25

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے اورموبائل پر لڑکیوں سے دوستی نہ کرنے پر قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں سات ملزموں کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے چارکو گرفتار کرلیا گیا۔ قطب شہانہ سے محمد آفتاب نے موبائل فون پر پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے گھر پرڈکیتی واردات ہو رہی ہے اور توڑ پھوڑ ہوئی ہے جب پولیس بہادر شاہ پہنچی تو واردات نہ ہوئی تھی جس پر پولیس نے ملزم کو دھر لیا ۔

کالج چوک میں 15 پر کال کر کے نیو فرید ٹاؤن کے دانش نے ڈکیتی کی واردات کی اطلاع دی جو جھوٹی نکلی جس پر پولیس نے ملزم دانش کو گرفتار کر لیا ۔ چک 27گیارہ ایل میں امجد لطیف نے ڈکیٹی کی جھوٹی اطلا ع دی جس پر پولیس نے کالر کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

چک 53پانچ ایل میں محمد منیر نے اپنی ماں کے فون سے جھوٹی کال کر کے ماں کو قتل کی دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کا الزام اپنے بھائیوں پر لگایا پولیس نے واردات کی اطلاع جھوٹی پائی تو ملزم محمد منیر کالر کو گرفتار کر لیا۔

سکیم نمبر تین فریدٹاؤن میں ایک خاتون بشر یٰ خالد کو موبائل فون پر دوستی کرنے سے انکار پر قتل اور سنگین نتائیج کی دھمکیاں دینے والے کالر ارسلان علی کو گرفتار کر لیا ہے ملزم ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہنے والا ہے ۔چک 49 بارہ ایل میںزمیند ار جمیل ارشد کی ہمشیرہ کو نا معلوم ملزم نے موبائل فون پر دوستی نہ کرنے پر قتل اور سنگین نتائج اور اغوا کی دھمکیاں دیں۔جس پر پولیس نے مو بائل ریکارڈ حاصل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس بہادر شاہ ،فرید ٹاؤن ،صدر چیچہ وطنی، یوسف والا، اور اوکانوالہ بنگلہ نے چھ مقدمات 25 ٹیلی گراف ایکٹ 506 اور 427 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور چار ملزموں کو گرفتار کر لیا۔