مانسہرہ، نو تعینات ایس پی اوگی کی زیر صدارت تعارفی اجلاس، عوامی خدمت پر زور دیا

بدھ 30 جولائی 2025 11:47

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) مانسہرہ، نو تعینات ایس پی اوگی زاہدالرحمن کی زیر صدارت تعارفی اجلاس منعقد ہوا جس میں جرائم کی بیخ کنی، عوامی خدمت اور نظم و ضبط پر زور دیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق نو تعینات ایس پی اوگی نے اپنی تعیناتی کے بعد پہلا تعارفی اجلاس اپنے دفتر میں منعقد کیا، جس میں ڈی ایس پی اوگی سرکل وحید خان، ڈی ایس پی سرکل پھلڑہ ارشد خان، چاروں تھانوں کے ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ایس پی اوگی نے ڈویژن کے تمام تھانوں میں جرائم کی موثر روک تھام، امن و امان کے قیام اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے واضح اور سخت ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کو فوری داد رسی فراہم کی جائے اور بالخصوص منشیات فروشوں، ٹمبر و لینڈ مافیا، سود خوروں اور جبری جرگوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ایس پی اوگی نے واضح کیا کہ تھانوں میں ٹاؤٹ مافیا کے مکمل داخلے پر پابندی ہو گی اور تمام پولیس افسران اور اہلکار عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، عزت و احترام اور انصاف پر مبنی رویہ اپنائیں۔

متعلقہ عنوان :