شیخ زید ہسپتال روڈ پر قائم غیر قانونی پختہ و عارضی تجاوزات بھاری مشینری کی مدد سے مسمار

بدھ 30 جولائی 2025 14:56

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) ضلعی انتظامیہ کا میونسپل کمیٹی، پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی(پیرا) کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی۔شیخ زید ہسپتال روڈ پر قائم غیر قانونی پختہ و عارضی تجاوزات کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نے کہا کہ غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔دکانداروں کو چاہیے کہ وہ دکانوں کے آگے تعمیرات و تجاوزات قائم کرنے سے باز رہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں تجاوزات کے باعث مارکیٹوں، بازاروں میں خریداری کے لئے پیدل چلنا دشوار ہو چکا ہے۔انہوں نے واضح تاجر برادری کو واضح کیا کہ دکانداروں نے اپنا سامان باہر رکھا یا دکانوں کے آگے ٹھیلے، سٹالز لگائے تو قانونی کارروائی کی جائے گی شہر کو تجاوزات سے پاک بنانے کے لئے اپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔\378

متعلقہ عنوان :