
روس کے ساحلی علاقے میں8اعشاریہ8شدت کا زلزلہ‘امریکا سے نیوزی لینڈ تک سونامی کی وارننگ جاری
جاپان میں 18لاکھ افراد کے انخلا کا حکم‘کیلیفورنیا میں لوگوں کو ساحلی علاقوں سے دوررہنے کی ہدایت‘چین، فلپائن، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ، پیرو اور میکسیکو میں بھی سونامی الرٹ جاری
میاں محمد ندیم
بدھ 30 جولائی 2025
13:38

(جاری ہے)
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی اکیڈمی برائے سائنسز کی جیو فزیکل سروس نے خبردار کیا ہے کہ کم از کم ایک مہینے تک 7.5 تک کی شدت کے آفٹر شاکس جاری رہنے کی توقع ہے مشرقی روس میں مقامی وقت کے مطابق رات 11بجکر25منٹ پر آنے والے شدید زلزلے سے کئی افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد روس نے شمالی جزائر میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا . جاپان کے شمالی ساحل پر بھی 40 سینٹی میٹر اونچی لہریں دیکھنے میں آئی ہے جبکہ سونامی کی لہریں کی امریکی ریاست ہوائی کے ساحلوں سے ٹکرا رہی ہیں مگر ان کی شدت توقع سے کم ہے جاپان نے 19 لاکھ افراد کو انخلا کا حکم دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سونامی کی لہریں ایک دن سے زیادہ جاری رہ سکتی ہیں. امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حکام نے لوگوں کو ساحل سے دور رہنے کا کہا ہے چین، فلپائن، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ، پیرو اور میکسیکو نے بھی سونامی الرٹ جاری کیے ہیں جاپانی حکام نے مشرقی ساحل کے نزدیک رہنے والوں کو اونچے مقامات طرف جانے کی تاکید کی ہے جاپان میں بحر الکاہل کے ساحل پر درجنوں سونامی لہروں کا مشاہدہ کیا گیا ہے شمال میں ہوکائیڈو سے جنوب میں واکایاما تک ساحل کے ساتھ پھیلے سینکڑوں کلومیٹر کے علاقے میں رہنے والوں کے لیے انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں. رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سونامی کی لہریں 3 میٹر تک بلند ہوسکتی ہیں سیسمالوجسٹ ڈاکٹر لوسی جونز کا کہنا ہے کہ سونامی سے امریکی ریاست ہوائی میں بندرگاہوں اور ساحل سمندر پر واقع املاک کو نقصان پہنچا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ریاست کیلیفورنیا میں بھی نقصانات کا خطرہ ہے تاہم سونامی سے امریکہ میں کہیں بھی جانی نقصان کی توقع نہیں ہے. ڈاکٹر لوسی جونز کا کہنا ہے کہ سونامی کی موجودہ لہروں کے مقابلے میں 2011 میں جاپان میں آنے والی سونامی کی کچھ لہروں کی اونچائی 42 فٹ تھی دراصل یہ لہریں نہیں بلکہ سمندر کی سطح پر عارضی اضافہ ہے انہوں نے بتایا کہ شمالی کیلیفورنیا کے کریسنٹ سٹی کی بندرگاہ میں 6 فٹ اونچی لہریں اٹھنے کا امکان ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیرو اور ایکواڈور کے نزدیک جزائر گلاپاگوس کے بھی سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے جزائر گلاپاگوس سے احتیاطی طور پر انخلا بھی کیا جا رہا ہے جنوبی امریکہ کا مغربی ساحل زلزلہ مرکزروسی علاقے کامچٹکا سے 13 ہزار کلومیٹر دور واقع ہے. دوسری جانب، چینی حکام کا کہنا ہے سونامی لہروں کا مشرقی چین کے کچھ حصوں سے نھی ٹکرانے کا خدشہ ہے ہوائی یونیورسٹی میں جیو فزکس اور ٹیکٹونکس ڈویژن کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیلن جینیسوزکی کا کہنا ہے کہ روس کے مشرقی ساحل کے نزدیک آنے والے زلزلے کا شمار ریکارڈ شدہ تاریخ کے دس شدید ترین زلزلوں میں ہوتا ہے یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق8.8 کی شدت کا یہ زلزلہ تاریخ کا چھٹا شدید ترین زلزلہ ہے سال 2010 میں چلی کے بایوبیو میں آنے والا زلزلہ اور 1906 کا ایکواڈور کا زلزلہ بھی 8.8 کی شدت کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں. زلزلے کے بعد امریکہ، جاپان اور چین سمیت متعدد ممالک میں سونامی وارننگ جاری کی گئی ہیںجاپان میں حکومت نے متاثرہ ساحلی علاقوں سے لوگوں کے انخلا کا حکم دیا ہے جبکہ امریکی ریاست ہوائی میں بھی حکام نے لوگوں کو جزیرہ اوواہو کے مکینوں کو فوری طور پر انخلا کا مشورہ دیا ہے امریکی سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق تقریباً 10 فٹ اونچی سونامی کی لہریں ایکواڈور سے ٹکرا سکتی ہیں اب تک 30 سینٹی میٹر سے 40 سینٹی میٹر کے درمیان اونچی سونامی کی لہریں جاپان کے کچھ حصوں سے ٹکرا چکی ہیں. جاپان کے ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق، فوکوشیما ڈائیچی اور فوکوشیما ڈائنی نیوکلیئر پلانٹ کے کارکنوں کو نکال کر اونچے مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے 2011 میں جاپان میں 9.0 شدت کے تباہ کن زلزلے اور سونامی کے بعد فوکوشیما ڈائیچی پلانٹ تباہ ہو گیا تھا اور اس سے تابکاری بھی پھیلی تھی جاپان کی کابینہ کے چیف سیکرٹری یوشیماسا حیاشی کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے.
مزید اہم خبریں
-
ٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ اور تیل کی شراکت داری کا اعلان
-
ٹرمپ کا پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پانے کا اعلان
-
امریکہ کے ساتھ تاریخی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید بڑھائے گا، وزیراعظم
-
فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہوگا، فیصلہ ساز قوتیں ماضی سے سبق سیکھیں
-
اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس کو روکنے کیلئے نجی ہوٹل پر دباو ڈالا جا رہا ہے
-
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کو روکنے کیلئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کردیا
-
سب سے زیادہ شوگرملیں آصف زرداری، پھر جہانگیر ترین اور شریف خاندان کی ہیں
-
جعلی حکومت، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جعلی مقدمات میں نااہل قرار دے رہی ہے
-
اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط
-
مودی کو اب حقیقت مان لینی چاہیے کہ جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیرتک نہیں چلا کرتا
-
پاکستان کی بچوں میں کینسر کے خلاف عالمی پلیٹ فارم میں شمولیت
-
جرائم پر جبراً مجبور ہونے والے افراد کو قانوی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.