بھکر ،مون سون شجرکاری مہم میں ضلع کے تمام تھانوں میں محکمہ جنگلات کے اشتراک سے پودے لگائے جائیں گے، ڈی پی او بھکر

بدھ 30 جولائی 2025 16:57

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کے احکامات پر بھکر پولیس مون سون شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن بھکر میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا، شجر کاری مہم کے آغاز کے وقت ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ملک ثاقب اعوان ، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ناصر محمود ، آر آئی انسپکٹر محمد ساجد ، لائن آفیسر محمد اشرف سب انسپکٹر اور دیگر اہلکار بھی ہمراہ تھے ۔

ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کے تمام تھانوں اور دفاتر میں باقاعدہ طور پر شجر کاری کی جائیگی۔ ضلع کے تمام تھانوں میں محکمہ جنگلات کے ساتھ اشتراک کر کے پودے لگائے جائیں گے۔ ان پودوں کی مکمل بڑھوتری ہونے تک انتہائی نگہداشت کی جائیگی، پودوں کی پرورش میں کوتاہی یا غفلت ہرگز نہیں برتی جائیگی۔\378