ھجیرہ میں مسلم لیگ (ن) کا شاندار ورکرز کنونشن، عوام کا فقیدالمثال جوش و خروش ن لیگ کی عوامی مقبولیت کا واضح ثبوت عامر الطاف

بدھ 30 جولائی 2025 17:20

ھجیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء) مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام ھجیرہ میں ایک تاریخی ورکرز کنونشن کا انعقاد علاقے بھر سے ہزاروں کارکنان اور شہریوں نے شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا کہ ھجیرہ آج بھی مسلم لیگ (ن) کا ناقابلِ شکست گڑھ ہے۔ورکرز کنونشن میں عوامی جوش و خروش دیدنی عوام کی بڑی تعداد نے مسلم لیگ ن کے جھنڈے تھامے نعرے بلند کیے اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ٹیکنیکل ایجوکیشن مر کزی رہنمامسلم لیگ ن عامر الطاف نے کہا کہ ھجیرہ کی باشعور عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی ان کی نمائندہ جماعت ہے کامیاب کنونشن نے ثابت کر دیا کہ ن لیگ کے کارکنان زندہ دل اور پرعزم ہیں،اور یہی ہمارا اصل سرمایہ اور طاقت ہیں ہمارے پاس عوامی طاقت ہے مسلم لیگ (ن) ایک نظریہ ہے جو صرف اقتدار کے لیے نہیں بلکہ عوام کی حقیقی خدمت کے لیے جدوجہد کرتی ہے۔

(جاری ہے)

عامر الطاف نے اپنے خطاب میں کہاہمارا مقصد صرف سیاست کرنا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے ہم نے ہمیشہ عوامی مسائل کو ترجیح دی ہے اور ہجیرہ کے لوگوں نے ہمیشہ ہمیں سرخرو کیا ہے یہ علاقہ ہماری بنیاد ہے اور آج بھی مسلم لیگ ن یہاں سے نئی تاریخ رقم کر رہی ہے۔وزیر ٹیکنیکل ایجوکیشن نے کنونشن میں شریک کارکنان اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہوگی اور ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی عوام کی خدمت کی تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی سہولیات کے منصوبے ہماری ترجیح رہے اور آئندہ بھی اسی جذبے سے کام کریں گے مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو معاشی اور انتظامی طور پر مضبوط کر سکتی ہے مسلم لیگ ن ہماری پہچان ہے ہمارا یقین ہے آج ھجیرہ کی عوام نے جس والہانہ انداز میں اپنی محبت کا اظہار کیا وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کا دل آج بھی ن لیگ کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

عامر الطاف نے کہا کہ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے اور ہر ممکن کوشش کریں گے کہ عوام کو ریلیف ملے انہوں نے کہا کہ ھجیرہ کی عوام نے جو اعتماد دیا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے ان شاء اللہ آنے والے وقت میں ترقی، خوشحالی اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔