ادنوک ڈرلنگ کو 2025 کی پہلی ششماہی میں ریکارڈ 692 ملین ڈالر خالص منافع

بدھ 30 جولائی 2025 17:25

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) متحدہ عرب امارات کی ’’ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی‘‘(ادنوک ڈرلنگ) نے سال 2025 کی پہلی ششماہی کے لیے ریکارڈ مالی نتائج کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق کمپنی نے 692 ملین ڈالر کا خالص منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران کمپنی کی آمدن 30 فیصد بڑھ کر 2.37 ارب ڈالر تک جا پہنچی ۔

(جاری ہے)

ایڈنوک ڈرلنگ کے سی ای او عبداللہ عطیہ المہذبی نے اس شاندار کارکردگی کو فلیٹ میں توسیع، رگز کے مؤثر استعمال اور آئل فیلڈ سروسز میں بہتری کا نتیجہ قرار دیا ہے۔کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال 2025 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 217 ملین ڈالر کے ڈیویڈنڈ کی منظوری بھی دے دی ہے جو سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔مزید برآں، ادنوک ڈرلنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایس ایل بی کے کویت اور عمان میں لینڈ ڈرلنگ بزنس میں 70 فیصد حصص حاصل کرنے کے لیے معاہدہ کر چکی ہے جس پر عمل درآمد ریگولیٹری منظوری سے مشروط ہے۔سال 2025 کے دوران کمپنی نے اب تک 4.8 ارب ڈالر کے نئے معاہدے حاصل کیے ہیں۔ کمپنی کو سال 2026 کے دوران کل آمدن 5 ارب ڈالر تک تک پہنچنے کی توقع ہے۔\932