لائسنسنگ دفاتر میں جاری تمام امور طے شدہ ایس او پیز کے مطابق انجام دیے جائیں، ایس پی ٹریفک

بدھ 30 جولائی 2025 17:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) لائسنسنگ دفاتر میں جاری تمام امور طے شدہ ایس او پیز کے مطابق انجام دیے جائیں، کسی قسم کی بدعنوانی یا غیر ضروری تاخیر کو ہرگز برداشت نہ کیا جائےگا۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی ٹریفک اظہر یعقوب نے بطور ایس پی ٹریفک سرگودھا اپنی تعیناتی کے بعد پہلی تعارفی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ لائسنسنگ دفاتر میں جاری تمام امور طے شدہ ایس او پیز کے مطابق انجام دیے جائیں ،کسی قسم کی بدعنوانی یا غیر ضروری تاخیر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی مؤثر عملداری، روڈ سیفٹی اور شہریوں کی رہنمائی ہماری اولین ترجیحات ہونی چاہئیں۔ دوران میٹنگ ٹریفک لائسنسنگ کے امور، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، دفاتر میں شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اورعوام کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے پر زور دیا گیا۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی ٹریفک رینج آفس محمد الیاس، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرز محمد سعید سرگودھا، قمرعباس گوندل خوشاب، طیب علی خان میانوالی اورعمران اشرف بھکرشامل تھے۔

متعلقہ عنوان :