Live Updates

علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے 2 گھنٹے طویل ملاقات

پیر 29 ستمبر 2025 17:21

علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے 2 گھنٹے طویل ملاقات
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔علی امین گنڈاپور نے 2 گھنٹے سے زائد وقت تک عمران خان سے ملاقات کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات