راولپنڈی ، شادی کی تقریب میں جدید اسلحے سے فائرنگ کی ویڈیوسامنے آگئی

پیر 29 ستمبر 2025 17:08

راولپنڈی ، شادی کی تقریب میں جدید اسلحے سے فائرنگ کی ویڈیوسامنے آگئی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں شریک افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں شادی کی تقریب میں شریک افراد میں سے کچھ نے جدید اسلحے سے فائرنگ کی تاہم اس دوران خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شادی کی تقریب میں جدید اسلحے سے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد پولیس بھی ایکشن میں آگئی۔پولیس نے کہوٹہ میں شادی کی تقریب میں شدید فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا جس میں 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔