فیصل آبادمیں الیکٹرک بسزکے روٹس کا اعلان ،روزانہ 24 ہزار سے زائد شہری مستفید ہوں گے

پیر 29 ستمبر 2025 16:52

فیصل آبادمیں الیکٹرک  بسزکے روٹس کا اعلان ،روزانہ 24 ہزار سے زائد شہری ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے پیر کی دوپہر فیصل آبادمیں الیکٹرک بس سروس کے افتتاح کے بعد ان کے مجوزہ روٹس کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گرین، حسین پنجاب ویژن کے تحت فیصل آباد کے شہریوں کو آرام دہ سفری سہولیا ت کی فراہمی کیلئے دی گئی مذکورہ 30 جدید، آرام دہ، محفوظ اور ماحول دوست الیکٹرک بس سروس سے روزانہ 24 ہزار سے زائد شہری سفری سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔

فیصل آباد میں یہ الیکٹرک بسز 7 روٹس پر چلیں گی جن میں روٹ نمبر 1 گٹ والا،ملت چوک،نشاط آباد، جمیل آباد، شوگر موڑ،مانانوالا،حاجی آباد،نڑوالا۔روٹ نمبر2گٹ والا،کشمیر پل،چار چک والا پل،عبداللہ پل انڈر پاس، احمد پور،سمندری روڈ۔

(جاری ہے)

روٹ نمبر3مکوآنہ،ڈھڈی والا، نڑوالا۔روٹ نمبر4خانوآنہ،مچھلی فارم،ٹول ٹیکس،سلیمی چوک، جھال چوک،جی ٹی ایس اورنڑوالا۔

روٹ نمبر5 نڑوالا چوک،محمد پورہ،رضا آباد،مدن پورہ، غلام آباد،کلیم شہید پارک،مرضی پورہ، نڑوالا بائی پاس۔روٹ نمبر6 نڑوالا،جیل روڈ،زرعی یونیورسٹی،جی سی یونیورسٹی،الائیڈ موڑ،باوے چک،سرگودھا روڈ۔روٹ نمبر7نڑوالا چوک،جھنگ روڈ،پرتاب نگر، ایوب کالونی، شیخ کالونی، موٹر مارکیٹ، ایوب ریسرچ،بورڈ چوک، گلفشاں کالونی،شاداب کالونی،سیف آباد،بھٹہ سٹاپ،ٹرک اڈا،چلڈرن ہسپتال،چولا سٹاپ،بورڈ آفس،ایئرپورٹ ایئر فورس چوک اورمنڈی موڑ سدھار سٹی شامل ہیں۔