رحیم یارخان، تنسیخ نکاح کا دعویٰ کرنے پر شوہر نے بیوی بچوں سمیت 4 افراد پر تیزاب پھینک دیا

پیر 29 ستمبر 2025 17:08

رحیم یارخان، تنسیخ نکاح کا دعویٰ کرنے پر شوہر نے بیوی بچوں سمیت 4 افراد ..
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)رحیم یار خان میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کرنے پر شوہر نے بیوی بچوں سمیت 4 افراد پر تیزاب پھینک دیا۔تیزاب سے جھلس کر خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ بچی اور ایک خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ کے علاقے میں ملزم شوہر نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر سسرال میں داخل ہوا اور اپنی بیوی بچوں پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا، تیزاب کی شدت سے ملزم کی اہلیہ دوران علاج جاں بحق ہوگئیں جبکہ 4 سالہ بیٹی اور 70سالہ پھپھو شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو بہاولپور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق خواتین اور بچی کا جسم اور چہرہ 70 فیصد جھلس گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔